Home sticky post 4 نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا،خواجہ آصف

نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنے تک حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، نفرت انگیز تقاریر اور جعلی بیانیے کے پھیلاوٴ کے خلاف پاکستان کے پْرعزم موقف کو اجاگر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور امریکا میں مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس میں ملوث افراد کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور انصاف کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔

Share
Related Articles

کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات

اسلام آباد:قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں...

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے...

ہم مولانا صاحب کے تمام تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں، جنید اکبر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے عہدے سے مستعفی

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے عہدے سے...