Home نیوز پاکستان خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی

خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی

Share
Share

پشاو: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک خاتون اور دو بچیاں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 نے بتایا کہ پشاور میں خٹکو پل کے قریب گھر کی چھت گر گئی اور ابتدائی طور پر ملبے تلے دو بچے اور ایک مرد دب گیا تھا تاہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال لیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں کی شناخت 32 سالہ حامد اللہ، دو سالہ اماد بی بی اور 3 سالہ فہمیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر نوشہرہ کے گاؤں محلہ میاں گانوں میں ایک کچے کمرے کی چھت گرنے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ عارف اور 40 سالہ زوجہ عارف ولئی گاؤں محلہ میاں گانوں شامل ہیں، نوشہرہ کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی حالت میں قاضی کمپلیکس پہنچا دیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...