Home سیاست وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی امام کعبہ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی امام کعبہ سے ملاقات

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی امام کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے ملاقات ہوئی۔

نگران وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے امام کعبہ کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین سے پاکستانی عوام خصوصی محبت رکھتے ہیں، پاکستان کے عوام حرمین شریفین سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے امام کعبہ اور سعودی سفیر کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت بھی دی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...