Home سیاست ‎گورنر خیبرپختونخوا کی سعودی سفیر سے ملاقات، صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر گفتگو

‎گورنر خیبرپختونخوا کی سعودی سفیر سے ملاقات، صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور سمیت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق  سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی اور اس موقع پر کنگ سلمان ہیومینٹیرین ریلیف اینڈ ایڈ سینٹر پاکستان ونگ کے ڈائریکٹر عبداللہ البراک بھی موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت پاک-سعودی تعلقات، صوبے میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں غربت کے خاتمے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی امدادی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، سوات، چترال اور چارسدہ میں سیلاب زدگان کی امداد جس محبت کے جذبہ سے کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ہر قسم کے حالات میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم کے دل سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...