Home sticky post 6 خیبرپختونخوا کا 2 ہزار ارب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کا 2 ہزار ارب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا کا 2 ہزار ارب روپے کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جس میں 1800 ارب روپے کے اخراجات رکھے گئےہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی نگرانی میں بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور صوبائی بجٹ میں عوامی ریلیف، ترقی، اور خوش حالی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق دو ہزار ارب روپے کے مجموعی بجٹ میں 1800 ارب روپے اخراجات رکھے گئے ہیں اور ترقیاتی فنڈز میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں صحت کارڈ کی سہولت میں وسعت، تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ، بس سروس کی بہتری اور ضم شدہ اضلاع کے لیے خصوصی فنڈنگ جیسے اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے مطابق یہ بجٹ صوبے کے غریب، کمزور اور محروم طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...