Home Uncategorized ورزش کرنے والے بچے تناؤ سے باآسانی نمٹ سکتے ہیں،تحقیق

ورزش کرنے والے بچے تناؤ سے باآسانی نمٹ سکتے ہیں،تحقیق

Share
Share

باسل: حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جوبچے ورزش کی عادت ڈال لیتے ہیں وہ کسی بھی قسم کے تناؤ سے باآسانی نمٹ سکتے ہیں اور مشکل پڑنے پر خود کو سنبھال سکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کی باسل یونیورسٹی کے محققین نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ سکول کے بچے اگر روزانہ ورزش کریں تو تناؤ سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہوتے ہیں۔

’ورزش کرو!‘ یہ ایک مشورہ ہے جو بالغ افراد اکثر سنتے رہتے ہیں لیکن کیا یہ بچوں پر بھی لاگو ہوتا ہے؟ کیا ورزش بچوں کو سکول کے دباؤ کو منتظم کرنے میں ان کی مدد کرتی ہے؟۔

کھیل، ورزش اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مینوئل ہینک اور ڈاکٹر سیباسشین لوڈیگا کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے حال ہی میں بچوں میں تناؤ کی سطح پر جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کا جائزہ لیا، تحقیق کے نتائج جرنل آف سائنس اینڈ میڈیسن ان سپورٹس میں شائع ہوئے ہیں۔

محققین نے مطالعے کے لیے 10 سے 13 سال کی عمر کے 110 بچوں کو شامل کیا جنہیں ایک ہفتے کے دوران روزانہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والا سینسر پہننا تھا۔

کچھ عرصے بعد محققین نے ان کے تھوک میں تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کے ارتکاز کے ذریعے ان میں جسمانی تناؤ کے رد عمل کا تجربہ کیا جس میں پایا گیا کہ وہ بچے جو روزانہ ورزش یا دیگر جسمانی سرگرمی میں کچھ وقت صرف کرتے تھے، ان میں دوسرے بچوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے تناؤ سے نمٹنے کی زیادہ قابلیت تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...