Home sticky post بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا

بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا

Share
Share

لندن:برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔
میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن میں بچپن گزارتے وقت سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن شہر کا میئر بن جاؤں گا۔
صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا پہلے سے ہی یہ ایک اعزاز تھا کہ وہ جس شہر سے پیار کرتا ہے اس کی خدمت کررہا ہے، نائٹ کا اعزاز ملنے پر وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی...

ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے انوکھی حرکت کر ڈالی

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی انوکھی حرکت...

پاکستان کی ترقی کیلئے حمایت پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ذلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان...

لاہور میں کرائے کے قاتل نے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹس لئے

لاہور: لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے...