Home نیوز پاکستان پتنگ بازی نہ رک سکی، خونی کھیل ایک اور معصوم بچے کی جان لے گیا

پتنگ بازی نہ رک سکی، خونی کھیل ایک اور معصوم بچے کی جان لے گیا

Share
Share

سرگودھا: پنجاب میں پتنگ بازی نہ رک سکی، خونی کھیل ایک اور معصوم بچے کی جان لے گیا۔

جھال چکیاں کے علاقے تقی پارک میں ماں باپ کا اکلوتا کمسن بچہ پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ لوہے کا پائپ اٹھا کر کٹی ہوئی پتنگ لوٹ رہا تھا کہ پائپ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا،پائپ ٹکراتے ہی بچے کو زوردار کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

کمسن بچے کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں ڈور پھرنے سے 22 سالہ آصف جاں بحق ہوگیا تھا ، آصف کی عید سے چار روز بعد شادی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...