Home sticky post 5 لاہور میں پتنگ بازی پر دوبارہ پابندی عائد

لاہور میں پتنگ بازی پر دوبارہ پابندی عائد

Share
Share

لاہور: پولیس نے بسنت فیسٹول کے اختتام پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق شہری پتنگ بازی کے دوران قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، انہوں نے واضع کیا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے اپنے افسران کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ میں سخت چیکنگ جاری رکھیں اور پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں۔

پولیس نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت سے گریز کریں، جبکہ پتنگ اور ڈور کی غیر قانونی ترسیل پولیس کے لیے قابلِ دست اندازی جرم تصور کی جائے گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر قانونی پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، لہذا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ سی سی پی او لاہور نے والدین سے بھی کہا ہے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

س پابندی کا مقصد فیسٹول کے دوران ممکنہ حادثات سے بچاوٴ اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس کی جانب سے فیلڈ میں سخت نگرانی جاری ہے تاکہ بسنت کے اختتام کے بعد بھی پتنگ بازی کے خطرات سے بچا جا سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...