Home sticky post 6 بیٹے نے بچوں کے ساتھ بسنت منائی، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی، علیمہ خان

بیٹے نے بچوں کے ساتھ بسنت منائی، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی، علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔ میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ دو سال کے کیسز جمع ہوئے تھے، نمایاں پیش رفت یہ ہے کہ اپیلوں پر سماعت کیلئے تین رکنی بنچ بنا دیا گیا۔ کل کا احتجاج بہت زبردست تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جسطرح چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا کل احتجاج بھی چپ کرکے کیا، پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناو۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا، میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔

علیمہ خان نے کہا کہ میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، میرا بڑا بیٹا جنونی ہے وہ بسنت کا شوقین ہے، لاہوری کو بسنت سے روکنا بڑا مشکل ہے، یہ کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ہے۔جنہوں نے کل دکانیں بند کرکے احتجاج کرنا تھا انہوں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے احتجاج نہیں کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا، کل کا احتجاج کامیاب تھا آپ جو مرضی کہیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...