Home نیوز پاکستان کراچی میں پتنگ اڑانے پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد

کراچی میں پتنگ اڑانے پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد

Share
Share

کراچی: کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے شہر میں ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کے واقعات سامنے آنے کے بعد پتنگ بازی پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پتنگ بازی پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر اب تک 8 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پتنگ کی ڈور کی پھرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدام کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند شہروں میں پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جس کے بعد حکومت پنجاب نے سخت اقدامات کیے ہیں اور پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...