Home سیاست کے پی حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے لئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا

کے پی حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے لئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا

Share
Share

پشاور: تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے ہر صورت انعقاد کے لئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماوٴں کا فیصلہ ہے کہ جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ ایمبولینسز،بلڈوزر،کرین اور تمام ضروری مشینری آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو ایک ہزار سوسے 2 ہزار کارکنان نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ تمام ارکان اسمبلی کو پلان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا جس کے لئے ارکان اسمبلی کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا جلسے کو کامیاب بنا نے کے لیے تمام تر انتظامات خود دیکھ رہے ہیں۔ کارکنوں کو آنسو گیس اور شیلنگ سے بچنے کیلئے پانی، کپڑا ، نمک کے ساتھ دیگر ضروری سامان ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...