Home سیاست کے پی حکومت نے پرویز الہی کے طبی معائنے کےلیے رسائی مانگ لی

کے پی حکومت نے پرویز الہی کے طبی معائنے کےلیے رسائی مانگ لی

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پرویز الٰہی پراڈیالہ جیل میں تشدد کی خبروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ انکی میڈیکل ٹیم کو چوہدری پرویز الہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے، ہم یہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے، ہمیں شدید تشویش ہےکہ مریم نواز ذاتی انتقام کو لیکر سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی،پرویز الہی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی پنجاب جیل میں حفاظت پر ہمیں تشویش ہیں۔ مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الہی پر تشدد ثابت ہوگیا تو آپ کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خیبر پختونخوا کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہی تک رسائی نہیں دی گئی تو ہم ہر قسم کی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...