Home سیاست ‎مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے حکم کے خلاف کے پی حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

‎مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے حکم کے خلاف کے پی حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Share
Share

پشاور: مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے حکم کے خلاف  خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر صوبائی حکومت نےعدالت عظمیٰ جانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سپریم کورٹ جانے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پشاور ہائی کور ٹ نے وزیراعلیٰ اورکابینہ کو 14دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...