لاہور: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی ایک مداح نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی سالگرہ کو منانے کادلچسپ انداز نکال لیا۔
اداکارہ کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے۔وہیں کبریٰ خان کی ایک مداح نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی سالگرہ کو منانے کا منفرد انداز سامنے آیاہے ۔
اداکارہ کبریٰ خان اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اداکارہ کی سالگرہ پر ان کی ایک مداح نے ناقابلِ یقین تحفہ دے کر اْن کا دل جیت لیا ہے۔
کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوٴنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ایک مداح نے سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کے نام سے کھانا تقسیم کیا ہے۔
کبریٰ خان نے اپنی اس مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیا۔
اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ وہ مداح کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہوگا وہ حیران ہیں اور مداح کا اتنا پیار دیکھ کر ان کے پاس شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ 2014 میں فلم نامعلوم افراد سے پاکستان شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی کبریٰ خان 30 برس کی ہوچکی ہیں۔