Home سیاست وزیراعظم کو کویتی ہم منصب کا ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم کو کویتی ہم منصب کا ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی

Share
Share

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو کویت کے وزیرِ اعظم عزت مآب شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح نے ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے موقع پر کویتی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیرِ اعظم کو شکریہ کا پیغام دیا۔

انہوں نے پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ و تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کویت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پاکستان کے ان تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کیلئے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سلسلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نہ صرف پاکستان اور کویت کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا بلکہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی، امتِ مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور بالخصوص نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔

کویت کے وزیرِ اعظم نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کویتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...