Home نیوز پاکستان لاہور ، گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور ، گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر جاں بحق

Share
Share

لاہور : لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیاہے ۔
ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں ایک گھر کے اندر فریج کو لگے سٹیبلائزر میں آگ لگی جس نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا لاہور میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے ۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...