Home سیاست لاہور ہائی کورٹ کا آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کی بازیابی کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کا آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کی بازیابی کا حکم

Share
Share

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں عمر ڈار کی گرفتاری کے خلاف والد کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی، درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کل ہماری ہوٹل مالک سے ملاقات ہوئی ہے وہ ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دے رہے، ہم نے ہوٹل مالک سے کہا ہمیں فوٹیج دیں تو ان کا کہنا ہے میرا ہوٹل بند ہو جائے گا، ہوٹل مینیجر کی ویڈیو میرے پاس ہے، وہ اقرار کر رہا ہے پولیس ہوٹل میں آئی اور عمر ڈار کو گرفتار کیا۔

جج نے درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کراکے جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں والدہ نے موقف اپنایا تھا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد سمیت 40 سے زائد لوگ عمر ڈار کو اغوا کر کے لے گئے، مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں، مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے، عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

 

ادھر ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمر ڈار کی بیٹی نے پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں کو اغوا کرکے ان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کو شرمی قرار دیا۔

انہوں ںے مطالبہ کیا کہ والد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ وہ خود پر بنائے گئے جعلی مقدمات کا سامنا کرسکیں، ہم اور ہمارے اہل خانہ مرتے دم تک بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں چاہے چاچا عثمان ڈار کی طرح والد عمر ڈار بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...