Home سیاست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

Share
Share

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں لیکن افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نے کی۔

شیریں مزاری کے وکلاء بیرسٹر شعیب رزاق اور انیق کھٹانہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے اور شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں وہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو میں ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین دفعہ گرفتار کیا گیا لیکن آج عدالت نے میری والدہ کا دوسرا ایم پی او آرڈر کلعدم قرار دیا۔ حکومت کو سوچنا چاہیے گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے۔

ایمان مزاری نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں لیکن افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔

Share
Related Articles

پہلا ٹی20،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں...

حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ،جے یو آئی نےحکومت مخالف تحریک کےلئےاجلاس بلا لیا، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا...

نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی،تشدد کا معاملہ حل،مقدمہ واپس لے لیا

مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد...

وزیراعظم کا بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ...