Home نیوز پاکستان لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمہ میں ڈسچارج کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمہ میں ڈسچارج کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کی گوجرانوالہ مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کی ، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ صنم جاوید نے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...