Home سیاست نو مئی مقدمات، بانیٔ پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

نو مئی مقدمات، بانیٔ پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

Share
Share

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے لیے لاہور پولیس کے 11 افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل پہنچنے والی لاہور پولیس کی ٹیم 10 انسپکٹرز پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر اسلم، انسپکٹر اشرف، انسپکٹر محمد نواز، انسپکٹر رانا اکمل ٹیم میں شامل ہیں۔

لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر داخل ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

گزشتہ روز نیب نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانیٔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...