Home نیوز پاکستان ‎لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار ، شہری انتظار کی سولی پر لٹک گئے

‎لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار ، شہری انتظار کی سولی پر لٹک گئے

Share
Share

‎لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ سے شہری کئی ماہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرے پر جانا تھا، رمضان ختم ہونے کو ہے پاسپورٹ نہیں ملا۔

‎محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مشین ریڈ ایبل اور ای پاسپورٹ بروقت فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا۔

‎ساڑھے 5 لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ سے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں رہائش پذیر سینکڑوں پاکستانی پاسپورٹ کے انتظار میں کئی ماہ سے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔حج اور عمرہ پر جانے کے خواہش مند بھی پاسپورٹس بروقت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی کرب کا شکار ہیں۔

‎متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن صرف ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک فیس والوں کو پاسپورٹ بنا کر دے رہا ہے، 3 ماہ ہو گئے ابھی تک پاسپورٹ نہیں ملا، رمضان المبارک میں عمرے پر جانا تھا، رمضان ختم ہونے کو ہے پاسپورٹ نہیں ملا۔

‎ادھر پاسپورٹ حکام نے کہا ہے کہ انک اور لیمینشن پیپر کا سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، دونوں اشیا آ چکی ہیں جس کے بعد اب جون تک تمام پاسپورٹ کلیئر ہو جائیں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...