Home تازہ ترین پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز

پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز

Share
Share

لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں 8 سال بعد طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کردی ہے اور طلبہ کو پہلی مرتبہ 13 جنریشن کور آئی سیون دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ہونہار اسکالرشپ فیز ٹو کا بھی آغاز ہوگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا اور ان کی ہدایت پر دیگر صوبوں کے 5 ہزار طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا ای پورٹل اوپن کردیا گیا ہے اور پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3 ہزار 136 طلبہ کو ملیں گے۔

اسی طرح بلوچستان کے 938، آزاد جموں و کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 410 طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرکے مہم کا آغاز کردیا، اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔

مزید بتایا گیا کہ ہونہار اسکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلبہ کے لیے 20ہزار روپے اسکالر شپ ملے گی، لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے 3 ہزار 121 طلبہ کے لیے 12کروڑ روپے سے زائد کی اسکالر شپ ملے گی۔

اسکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے، 13سرکاری یونیورسٹیاں، 6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی اور یو ای ٹی کے طلبہ نے پر اثر ملی نغمے پیش کیے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب پاکستان کے نوجوان کہہ رہے ہیں کہ “قدم قدم آباد رہے” تو ان شااللہ یہ دھرتی تا ابد آباد رہے گی۔

Share
Related Articles

پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےمربوط قومی...

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر سینئر سیاست دان سراپا احتجاج

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر...

سپیکر ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26کےلئے قومی...

چین اوریورپی یونین کے درمیان مختلف اینٹی ڈمپنگ کیسزسمیت اہم معاملات پر پیش رفت

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے وزیر تجارت وانگ ون...