Home سیاست آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل

آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس آف سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔

آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

اسی طرح جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی ہےجسے درخواست گزار وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ درخواست میں حکومت پاکستان اور جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے، جوڈیشل کمیشن کے ذریعے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، درخواست گزار سمیت عوام کے آئین میں دیئے گئے قیمتی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...