Home Uncategorized لتا منگیشکر کی یاد میں تقریب،صحافی کے سوال پر جاوید اختر سیخ پا ہو گئے

لتا منگیشکر کی یاد میں تقریب،صحافی کے سوال پر جاوید اختر سیخ پا ہو گئے

Share
Share

ممبئی: لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی یاد میں بالی وڈ انڈسٹری کے فنکاروں کی تنظیم ایسامارا کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گلوکارہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکاروں نے شرکت کی جس میں الکا یاگنک، ادیت نارائن کے ساتھ شاعر جاوید اختر بھی شامل تھے۔

ایونٹ کے بعد جاوید اختر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ لتا جی کی یاد میں یہ ایک بہترین پروگرام منعقد کیا گیا جس میں انہیں بہت لطف آیا۔

جاوید اختر نے کہا کہ لتا جی سے نوجوان گلوکاروں کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے وہ نہ صرف سر اور تال کا خیال رکھتی بلکہ الفاظ کے معانی کو سامعین تک پہنچادیتی تھیں۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے ایونٹ پر مزید تبصرے کا سوال کیا تو جاوید اختر غصہ میں آگئے اور کہنے لگے اتنی دیر تک وہ کیا کہتے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...