Home نیوز پاکستان تخریب کاری کی کوشش ناکام، دہشت گرد ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے ہلاک

تخریب کاری کی کوشش ناکام، دہشت گرد ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے ہلاک

Share
Share

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال مبینہ تخریب کاری کی کوشش ناکام ہوگئی اور دہشت گرد ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں قائم حاجی لیموں گوٹھ میں دھماکا ہوا، جس کے بعد پولیس، رینجرز، کرائم سین یونٹ اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ کیطرف پہنچے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم گرنیڈ لیکر باہر نکل رہا تھا اور اسی دوران وہ ہاتھ میں پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، دہشت گرد کا ٹارگٹ کیا تھا کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...