Home سیاست لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری

لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری

Share
Share

لاہور:لاہورکینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد نے روڈ بلاک کرنے کے مقدمہ میں ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر سردار لطیف کھوسہ کو بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے 4 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے کے لیے پراسکیوشن کو 18 اکتوبر تک مہلت دیدی، بیرسٹر سلیمان صفدر نے چار ضمانتوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔

لاہورکینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد نے روڈ بلاک کرنے کے مقدمہ میں ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر سردار لطیف کھوسہ کو بری کردیاہے،سردار لطیف کھوسہ کے خلاف تھانہ شمالی لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ضمنی بیانات میں ملزم نامزد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 16 اکتوبر کو سماعت کرے گا، فرح شہزادی کی کمپنی غوثیہ بلڈرز کے نیب نوٹسوں کے خلاف دائردرخواست سماعت کیلیے مقرر جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...