Home سیاست رہنما پیپلزپارٹی شریف خلجی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

رہنما پیپلزپارٹی شریف خلجی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Share
Share

کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے شریف خلجی کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوئی، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود مستعفی ہو رہا ہوں، میری دلی خواہش ہے کہ غریبوں کی مدد کروں۔

شریف خلجی کا کہنا تھا کہ میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تھی، مراعات اور فنڈ کیلئے کبھی سیاست نہیں کی، اس لئے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ فارم 47 کے وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی میں بہت فرق ہے، ہم سب نے جابرانہ نظام کے خلاف اٹھنا ہے، مجھے پی ٹی آئی میں شامل نہ ہونے کیلئے بلوچستان حکومت نے فنڈز دینے کی آفر بھی کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...