Home سیاست ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آمنے سامنے آ گئے،ایک دوسرے کو مناظرے کا چیلنج

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آمنے سامنے آ گئے،ایک دوسرے کو مناظرے کا چیلنج

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے (انتخابی) مناظرہ سے متعلق شہباز شریف کے بیان پر کہا ہے کہ ’’میں مناظرے اور معائنے کے لئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں جہاں کا اسپتال پنجاب کے کسی بھی اسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ آمنے سامنے آگئے ہیں۔ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم کے دوران ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مناظرہ کا چیلنج دیا تھا جس پر شہباز شریف نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ’’کل ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی۔ وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کی دعوت دیتے تو اچھا تھا، مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی‘‘۔

جس پر بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا یا وہ تھرپارکر آجائیں، وہاں کے انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا‘‘۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ’’تھر میں کوئلے کا منصوبہ جس کے آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے، کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے، میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ’’راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے‘‘

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...