Home نیوز پاکستان لاہور جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما ڈاکٹر محمود الحسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لاہور جلسے سے واپسی پر لیگی رہنما ڈاکٹر محمود الحسن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Share
Share

میرپور آزاد کشمیر:مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر محمود الحسن لاہور جلسے سے واپسی پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے مینار پاکستان جلسے سے واپسی پر آزاد کشمیر جاتے ہوئے لیگی رہنما کی گاڑی کو میرپور کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے میں کوٹلی کے ن لیگی رہنما ڈاکٹر محمود الحسن جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر محمود الحسن آزاد کشمیر حکومت کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے 4 سال بعد پاکستان آنے پر مسلم لیگ ن نے لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...