Home sticky post 5 لیجنڈز لیگ، بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

لیجنڈز لیگ، بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 نے ڈرامائی موڑ لے لیا۔ڈبلیو سی ایل کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی انڈین لیجنڈز ٹیم نے اب سیمی فائنل میں بھی گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 31 جولائی کو پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان برمنگھم میں شیڈول تھا۔تاہم، یہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا جہاں ٹائٹل کے مقابلے کے لیے اس کا مقابلہ یا تو جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا سے 2 اگست کو ہوگا۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈبلیو سی ایل انتظامیہ نے بھی بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا تھا، کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹرز شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کے باعث پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی مخالفت کی تھی۔

اس واقعے کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...