Home highlight 9مئی کیسز کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، آئندہ کسی کو ایسے حملے کرنے کی جرأت نہیں ہو گی،عطاءتارڑ

9مئی کیسز کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، آئندہ کسی کو ایسے حملے کرنے کی جرأت نہیں ہو گی،عطاءتارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں انسداد دہشتگردی عدالت کے9مئی کیسز کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی جرأت نہیں کرے گا۔

وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سزائیں شفاف ٹرائل کے تحت آئین اور قانون کے مطابق ہوئی ہیں ٹھوس شواہدکی بنیاد پر عدالت نے ملزموں کوسزائیں سنائیں 9مئی کی سازش کا منصوبہ کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے عدالتوں کا فیصلہ خوش آئند ہے آئندہ کسی کو بھی ایسے حملے کرنے کی جرأت نہیں ہو گی۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ نے کہا کہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،حملوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھےشہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے بانی پی ٹی آئی زوم پر میٹنگ کر کے حملوں کی ترغیب دیتے رہے9مئی واقعات ان لوگوں کا گھناؤنا جرم تھا۔ان لوگوں نے وہ کام کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکا۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سفارتی اور عسکری محاذ پر کامیابیاں ملی ہیں ۔افواج پاکستان نے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیامعرکہ حق میں تاریخی فتح پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...