Home Uncategorized لیجنڈری اداکار وحید مراد کی اہلیہ بیگم سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں

لیجنڈری اداکار وحید مراد کی اہلیہ بیگم سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں

Share
Share

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ بیگم سلمیٰ مراد انتقال کر گئیں۔

وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد کے مطابق ان کی والدہ سلمی مراد کراچی میں انتقال کرگئیں اور ان کی نمازجنازہ ڈیفنس کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔

آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے بھی سلمیٰ مراد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدرآرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق سلمیٰ مراد آرٹس کونسل کراچی کی پرانی ممبر تھیں اور ان کے ساتھ ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔

احمد شاہ نے سلمیٰ مراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور آرٹس کونسل کراچی کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...