Home سیاست سال 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کےلیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو،صدر عارف علوی

سال 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کےلیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو،صدر عارف علوی

Share
Share

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ پوری دنیا کےلیے خوشحالی، سیاسی و معاشی استحکام لائے۔ سال نو پر پاکستانی قوم، امت مسلمہ، عالمی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ فلسطین کے عوام اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں نسل کشی روکنے کےلیے فوری اقدامات کرے۔ فلسطین میں منصفانہ اور دیرپا امن کےلیے عالمی برادری کام کرے۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں فکر مند ہوں۔ کشمیری قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے حل کےلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عملی اقدامات کرے۔ معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، رواداری اور باہمی احترام کےلیے دعاگو ہوں۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کرے سال 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کےلیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو۔ سال نو کا استقبال اس عزم کے ساتھ کریں کہ “ایسی دنیا بنائیں گے جہاں تنازعات، جنگیں نہ ہوں، ایسی دنیا کے لیے کام کریں جہاں انصاف، امن، خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو۔”

Share
Related Articles

دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے...

علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع، عمران خان سے ملاقات کا امکان

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد...

اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی...

عمران خان اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی سے...