Home سیاست اختیارات نہ ملنے پر کے پی بلدیاتی نمائندوں کا بانی تحریک انصاف کو خط

اختیارات نہ ملنے پر کے پی بلدیاتی نمائندوں کا بانی تحریک انصاف کو خط

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا۔

خط میں بلدیاتی نمائندوں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں دلچپسی نہیں لے رہی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کردیے گئے ہیں اور مقامی حکومتوں کی گرانٹس کی فراہمی کی شق (2) 30 ب کو حذف کرکے مقامی حکومتوں کو انتظامی اور مالی طور پر مفلوج کردیا گیا ہے۔

بلدیاتی نمائندوں نے خط میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ہونے والی ترامیم کو ختم کیا جائے۔

پانی پی ٹی آئی کو بھیجے گئے خط کی کاپی وزیراعلیٰ، وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کو بھیجی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...