Home سیاست الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں فوجی جوانوں کی تعیناتی سے وزارت داخلہ کو خط

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں فوجی جوانوں کی تعیناتی سے وزارت داخلہ کو خط

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں فوجی جوانوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ای سی پی نے وزارت داخلہ سے آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق جامع رپورٹ 27 نومبر تک طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی نفری کی قلت کے باعث انتخابات میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دیں۔

خط میں صوبوں میں نفری کی قلت سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خط کے مطابق وفاق اور چاروں صوبے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے تمام آئینی اور قانونی اقدامات کر رہا ہے، تمام حلقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...