Home سیاست لیول پلیئنگ فیلڈ، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے وکلا ء سے ملاقات،شکایات حل کرنے کا حکم

لیول پلیئنگ فیلڈ، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے وکلا ء سے ملاقات،شکایات حل کرنے کا حکم

Share
Share

اسلا م آباد: لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے وکلا سے ملاقات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر حل کیا جائے۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

قبل ازیں ایک کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے عدالت سے کہا کہ تحریک انصاف نے درخواست جمع کرائی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں دیا جا رہا، ہمارے امیدواروں کو کاغذات جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ اگر آپ کا امیدوار اشتہاری ہو تو کیسے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے؟

وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عمیر نیازی عدالت میں موجود ہیں، ان کے والد کے کاغذات نامزدگی پھاڑے گئے، اب تک بلے کا نشان الاٹ کرنے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں سنایا۔
قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردارطارق مسعود نے کہا کہ آپ کے اپنے بندے کہہ رہے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے؟۔وکیل نیاز اللہ نیازی نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کو بھی آ گاہ کر دیا ہے، ہماری درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ کیسے عدالت کو بتاؤں؟

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...