لیبیا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل محمد علی احمد الحداد طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے تصدیق کی ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب طیارہ حادثے میں لیبیا کے آرمی چیف سمیت کئی اعلیٰ عسکری حکام جاں بحق ہو گئے ہیں۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں یہ افسوسناک خبر انتہائی دکھ اور صدمے کے ساتھ موصول ہوئی۔
طیارے نے انقرہ میں ایسن بوغا ایئرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کیلئے شام 8 بجکر 10 منٹ پر اڑان بھری جبکہ 8 بجکر 52 منٹ پر اسکا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ترک وزیرداخلہ کے مطابق ضلع حیمانہ کے قریب اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔ طیارے کے ملبے تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے۔