Home سیاست لیفیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت سے مستعفی

لیفیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت سے مستعفی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر)عارف حسن نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور یکم جنوری 2004 کو پی او اے سے الگ ہو جائیں گے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ انہیں فخر ہے وہ طویل عرصے تک پاکستان میں میں کھیلوں کی خدمت کر سکے اور جو سفر شروع کیا اس کے دوران نہ صرف ایسوسی ایشن کے لیے اہم سنگ میل عبور کیے ہیں بلکہ ذاتی سطح پر بھی مجھے اطمینان اور حصول کا احساس دلایا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے لکھا کہ میں پی او اے میں اپنے وقت کے دوران ملنے والی حمایت کا دلی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال پی او اے کی صدارت کے منصب پر رہے، وہ پہلی بار مارچ 2004 کو صدر پی او اے منتخب ہوئے تھے۔

رواں سال اولمپک مقابلوں میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کے بعد جنرل عارف حسن پر استفعے کیلئے شدید دباؤ تھا جبکہ وفاقی حکومت نے بھی انہیں مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...