Home سیاست شراب برآمدگی کیس ،علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش

شراب برآمدگی کیس ،علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں گاڑی سے برآمد شدہ شراب کی بوتل پیش کی گئی جس پر گواہ نے سے ریکارڈ کا حصہ بنائے جانے کی تصدیق کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہورالحسن، پراسیکیوٹر خیام عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے کی۔ کیس کے آخری گواہ یونس کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری لگائی گئی جس کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کے تمام گواہان پر جرح مکمل ہوگئی۔

گاڑی سے برآمد بوتل بطور ثبوت عدالت میں پیش کی گئی۔ گواہ یونس نے بوتل کی بطور ثبوت ریکارڈ کا حصّہ بنانے کی تصدیق کی۔

علی امین کے وکیل وکیل ظہورالحسن نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے لیے سوال نامہ مہیا کردیں۔

جج صہیب بلال نے کہا کہ سوال نامہ جمع کرواتے وقت علی امین گنڈاپور کا کمرہ عدالت میں ہونا لازمی ہے، اب علی امین گنڈاپور کو کب آنا ہے ضلعی کچہری؟ اس پر وکیل ظہورالحسن نے کہا کہ کل تک سوال نامہ مہیا کردیں۔جج نے ہدایت دی جکہ کل تک سوال نامہ دے دیا جائے گا، آیندہ تاریخ بھی بتا دی جائےگی۔

بعدازاں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...