Home نیوز پاکستان پی ایم اے کاکول میں لانگ کورس پاسنگ آوٴٹ پریڈ، کیڈٹس کو اعزازات سے نوازاگیا

پی ایم اے کاکول میں لانگ کورس پاسنگ آوٴٹ پریڈ، کیڈٹس کو اعزازات سے نوازاگیا

Share
Share

راولپنڈی : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں کیڈٹس لانگ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں کیڈٹس لانگ کورس کی کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 149 ویں پی ایم اے لانگ کورس ، 14 ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آوٴٹ کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کاجائزہ لیا اور خطاب کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، صدارتی گولڈ میڈل پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈر افسر محمد عبداللہ جاوید کو دیا گیا۔

سعودی عرب کے سینئر انڈر آفیسر فہد بن عقیل الطوارقی الفلاج کو اوورسیز گولڈ میڈل دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی چھڑی 14 ویں مجاہد کورس کے انڈر افسر الیاس خان کو جبکہ 68ویں انٹیگریٹڈ کورس کے جونیئر انڈر افسر دانش ستار، 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر شیر بانو کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے کیڈٹس کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس کا کردار ادا کررہا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ گزشتہ کئی سال میں پی ایم اے نے متعدد غیر ملکی کیڈٹس کو بھی تربیت دی، ان کیڈٹس کی اپنی افواج میں شاندار کارکردگی پی ایم اے کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...