Home Uncategorized ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں، نیتن یاہو کی یمنی حوثیوں کو دھمکی

ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں، نیتن یاہو کی یمنی حوثیوں کو دھمکی

Share
Share

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں ۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل پہلے ہی حملہ کرچکا ہے، اسرائیل لبنان سرحد کو بھی جلد محفوظ بنائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا دھمکی آمیز بیان آج یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

حوثیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے میں اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کے قریب ایک عسکری ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیلی فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنےکے لیے متحرک ہوا لیکن وہ میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

لبنان کی سرحد کے ساتھ بسے ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ کر اندرون اسرائیل منتقل ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل لبنان پربڑے حملےکی تیاری کررہا ہے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...