Home sticky post 3 لاس اینجلس آگ،فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرنیوالے اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑا

لاس اینجلس آگ،فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرنیوالے اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑا

Share
Share

لاس اینجلس :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں معروف اداکار جیمز ووڈ کا گھر بھی جل کر راکھ ہو گیا۔

لاس اینجلس کے شمالی علاقوں میں چلنے والی تیز ہواوٴں کی وجہ سے پھیلنے والی آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس آگ سے شہر کے مشہور علاقے پیسیفک پیلیسیڈز میں موجود ہالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات کے مہنگے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں جلنے والے مہنگے گھروں میں 2 مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہونے والے اور 3 مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والے اداکار جیمز ووڈ کا گھر بھی شامل ہے۔جیمز ووڈ اپنا گھر جلنے کے بعد امریکی میڈیا کو اس افسوس ناک واقعے کے بارے انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑے۔
امریکی اداکار انٹرویو کے دوران رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں اپنی زندگی میں آئے اس مشکل وقت میں کوئی ہمدردی نہیں ملی۔اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے جیمز ووڈ کو یاد دلایا کہ کس طرح سفاک دلی سے اْنہوں نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ظلم کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کی تھی۔
دیگر صارفین کی طرح سابق پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر امریکی اداکار کی اسرائیل کی حمایت میں کی گئی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
اْنہوں نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیشن میں قرآن کی یہ آیت لکھی ہے جس کا اردو میں ترجمہ ہے ’کافروں نے ایک تدبیر کی، لیکن اللّٰہ نے بھی ایک تدبیر کی اور اللّٰہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘۔

Share
Related Articles

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد میں مزیدوسعت،صدر،وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے...

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے...

چیمپئنز ٹرافی، بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بنگلا دیش کرکٹ...