Home نیوز پاکستان ماہرہ خان نے غزہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز جاری کر دیں

ماہرہ خان نے غزہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز جاری کر دیں

Share
Share

کراچی:پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان نے غزہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز جاری کردیں۔

ان ویڈیوز میں غزہ کے رہائشیوں کی فریاد سامنے آگئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بمباری میں مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے دنیا بھر کی خبروں کی زینت غزہ کو اپنی خبر نہیں۔

غزہ میں پینے کو پانی نہیں، کھانے کو روٹی نہیں، لاچار مظلوم لوگ جبری نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 17 روز سے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی روک رکھی ہے، غزہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل 19ویں روز بھی غزہ کے محصور لوگوں کو بموں کے نشانے پر رکھا، بمباری کرکے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 344 معصوم بچوں سمیت مزید 756 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 900 بچوں سمیت 1600 لاپتا افراد کی اطلاع ملی ہے، خدشہ ہے لاپتا افرا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 2 ہزار 700 سے زیادہ بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...