Home Uncategorized ماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پر صارفین نے آڑھے ہاتھوں لے لیا

ماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پر صارفین نے آڑھے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

 

 

کراچی :پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

حال ہی میں ماہرہ خان ایک فیشن شو میں پرجوش انداز میں واک کرتی نظر آئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

 

تاہم مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا اداکارہ و ماڈل کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماہرہ کے اس پرجوش انداز کو ضرورت سے زیادہ پْر اعتماد قرار دے دیا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ناقدین نے ماہرہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے ماہرہ کشتی لڑنے آرہی ہیں۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک صارف نے تو اداکارہ کو پاگل ہی قرار دے دیا۔

 

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی اداکارہ کو کئی مرتبہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...