Home sticky post 5 محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا،سینیٹر کامران مرتضیٰ کاانکشاف

محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا،سینیٹر کامران مرتضیٰ کاانکشاف

Share
Share

اسلام آباد:جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نواز شریف نے کرائی، محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے محمود خان اچکزئی کا نوٹیفکیشن جاری کرایا، یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی جے یو آئی کے بھی اپوزیشن لیڈر ہیں، جے یو آئی نے بھی محمود خان اچکزئی کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ یہ رکا ہوا کام تھا جسے نواز شریف نے پورا کیا، انہوں نے سفارش کی یا آرڈر کرایا یہ بات نواز شریف یا محمود خان صاحب سے پوچھنی چاہیے۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...