Home سیاست آئینی ترمیم کے دوران اجلاس میں عدم شرکت پر لیگی رکن عادل بازئی کیخلاف ن لیگ کا بڑا ایکشن

آئینی ترمیم کے دوران اجلاس میں عدم شرکت پر لیگی رکن عادل بازئی کیخلاف ن لیگ کا بڑا ایکشن

Share
Share

اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے دوران اجلاس میں عدم شرکت پر مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کے خلاف مسلم لیگ ن نے بڑا ایکشن لے لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈر کی درخواست پر لیگی رکن عادل بازئی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس دائر کر کے اسپیکر کو بھجوایا، عادل بازئی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ خط میں آرٹیکل 63اے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی فیکشن کلاز کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے عادل خان بازئی این اے 262سے مسلم لیگ ن کے رکن ہیں اور کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...