Home #ٹرینڈ کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

Share
Share

کراچی: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے 23 گرڈ اسٹیشنز پر 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل آیا جس پر فوری بحالی کا کام شروع کیا گیا تاہم اب شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے۔

آج دن میں کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ آئی جس پر شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور ایئرپورٹ گرڈ کے 33 فیڈرز پر بجلی بند ہوئی۔

اسی طرح، گارڈن گرڈ کے 40فیڈرز، نارتھ کراچی گرڈ کے 33فیڈرز، جیکب لائن کے 47فیڈرز، جیل روڈ گرڈ کے 28 فیڈرز، اورنگی گرڈ کے 38 فیڈرز، محمود آباد گرڈ کے 16 فیڈرز اور کورنگی ایسٹ گرڈ کے 40 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

ڈی ایچ اے گرڈ کے 23 فیڈرز، اولڈ گولیمار گرڈ کے 31 فیڈرز، ولیکا گرڈ کے 33 فیڈرز، ڈیفنس گرڈ کے 54 فیڈرز، ہاورن آباد گرڈ کے 38 فیڈرز، شادمان گرڈ کے 27فیڈرز اور کلفٹن گرڈ کے 38 فیڈرز، سائٹ گرڈکے67فیڈرز،کورنگی ساوتھ کے 24 فیڈرز، اولڈ ٹاون گرڈ کے 35 فیڈرز اور کریک سٹی گرڈ کے 27 فیڈر ٹرپ کر گئے۔

اطلاعات کے مطابق 2 گھنٹے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی لیکن متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہر کے چند محدود علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، محدود تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کر دیا گیا ہے۔ لسبیلہ اور بلدیہ میں بجلی کی فراہمی بھی مکمل بحال ہے جبکہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ مزید مدد کے لیے 118 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

لیڈر صرف عمران خان ہے،پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، اعظم سواتی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...

ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا مکانات اور ہوٹلز پر آ گرا

ناران:خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی...

اوجی ڈی سی ایل نےریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی، 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)...