Home نیوز پاکستان خیبر ڈسٹرکٹ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجرشہید

خیبر ڈسٹرکٹ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجرشہید

Share
Share

راولپنڈی: خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے جبکہ تین دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو بند کرنے کے لیے ناکہ بندیوں کا عمل جاری تھا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اس دوران میجر عبداللہ کی دہشت گردوں کے ایک گروہ پر نظر پڑی جس پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں آپریشن کلین اَپ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...