Home نیوز پاکستان دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا لیڈی پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا لیڈی پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی پولیس کے شعبہ کاؤنٹر ٹیررازم میں تعینات لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے دوران ڈیوٹی یونیفارم میں سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنانے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل مقدس کو ویڈیو سامنے آنے پر معطل کرکے انکوائری انسپکٹر ریسکیوون فائیو کو دی گئی تھی جن کی سفارش پرایس پی ڈولفن اینڈ ریسکیو میاں علی رضا نے انکوائری رپورٹ موصول ہونے پرخاتون کانسٹیبل کو ملازمت سے برخاست کردیا۔

رپورٹ میں انکوائری آفیسر نے قراردیا کہ لیڈی کانسٹیبل کی سرکاری ملازمت میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے اسے سنگین بدتمیزی کا قصور وار قرار دیکر ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش کی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...